خط کی عدالتی تحقیقات کروا کے سچ اور جھوٹ کو قوم کے سامنے لایا جائے نذیر احمد جٹ

Published on April 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

عمران خان آئندہ انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو گا۔عائشہ نذیر جٹ
بورے والا(یواین پی)پی ٹی آئی راہنماءو سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور سابق امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ اور نظریے نے محبت وطن پاکستانیوں کو خودداری کے ساتھ جینے کا حوصلہ دیا ہے وہ اس وقت ایک ایسے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں جس نے پاکستانی قوم کے گلے سے غلامی کا طوق اتار کر اسے ایک باضمیر اور خودار قوم بننے کا شعور دیا ہے غیر ملکی آقا ؤں کے ملک دشمن منصوبوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کی سازش میں ملوث چہروں کو اب قوم کے سامنے ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کرنا ہو گا سپریم کورٹ آف پاکستان نے جیسے تحریک عدم اعتماد کے متعلق ازخود نوٹس لے کر فیصلہ کیا ہے اسی طرح ایک جمہوری حکومت گرانے کیلئے لکھے گئے خط کی بھی عدالتی تحقیقات کروا کے سچ اور جھوٹ کو قوم کے سامنے لایا جائے تا کہ 22 کروڑ عوام اس خط کی حقیقت جان سکیں یہ اپوزیشن کی غلط فہمی اور خام خیالی ہے کہ وہ حکومت میں آ کر عمران خان کے بیانیئے اور اسکی مقبولیت میں کمی لے آئیں گے بلکہ اب عمران خان آئندہ انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题