قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی جدہ میں صحافیوں سے ملاقات

Published on October 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو کے ہمراہ پاکستانی صحافیوں اور سعودی پریس اینڈ پبلیکیشن کے نمائندوں سے قونصلیٹ میں ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے صحافیوں پراپنی پہلی ملاقات میں زور دیا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کرنے اور دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ صحافیوں کا بڑا کلیدی کردار ہوتا ہے وہ کمیونٹی کی آواز ہوتے ہیں اس لئے آج میں آپ لوگوں سے ملاقات کررہا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ چونکہ مجھے جدہ آئے ہوئے ابھی صرف3 ہفتہ ہوئے ہیں اور کل سے میں نے اپنا کام شروع کیا ہے۔ اس لئے یہ میرے لئے بہت ضروری تھا کہ نے میں آپ لوگوں سے ملتا تاکہ ایک ٹیم کے طور پر کمیونٹی کی خدمت کر سکوں۔خالد مجید نے کہا ہم لوگ تو یہاں مہمان ہوتے آپ میزبان ہیں ،آپ جس طرح سے ہماری رہنمائی کرینگے ہم اسی طرح سے کام کرینگے ۔ جس کا مقصد یہ ہی ہے کہ ہم اپنے ملک کی اپنی کمیونٹی کی بہتر طریقہ سے خدمت کرسکیں ۔اپنے بارے میں قونصل جنرل کہا کہ مجھے 21 واں سال ہے وزارتِ خارجیہ میں۔ اس قبل میں 10سال فوج میں کیپٹن کے طور پر خدمات۔ انجام دیں۔ 1999 میں سول سروس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے فارن سروس میں جوائن کی ۔ جہاں ہیڈ کوارئٹر میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیں ۔جدہ آنے سے قبل میں ڈائریکٹر جنرل فنانس تھا ۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے جدہ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہاں حرمین شریفین کی وجہ سےکام کے ساتھ ساتھ عبادت کا بھی موقع ملتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题