فقیر امام الدین تنیو کی برسی کے موقعی پر ان کی آخری آرام گاہ مکلی میں پہلوں کی چادر چڑھا کر قرآن خوانی کی گئی

Published on April 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ رپورٹ حمید چنڈ)سیاسی سماجی شخصیت فقیر امام الدین تنیو کی برسی مکلی میں منتعقد ہوئی برسی کے موقعی پر قرآن خوانی و افطار کا بندوبست کیا گیا بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سابقہ رہنما سیاسی سماجی شخصیت فقیر امام الدین تنیو کی برسی کے موقعی پر ان کی آخری آرام گاہ مکلی میں پہلوں کی چادر چڑھا کر قرآن خوانی کی گئی اور روزی داروں کلئے افطاری لنگر نیاز کا انتظام کیا گیا اور فقیر امام الدین تنیو کے حق میں خاص دعا مانگی گئی برسی میں شرکت کرنے والوں میں علی رضا سلیم رضا طارق رضا الطاف حسین تنیو ڈاکٹر عبیداللہ شاہانی سید الطاف حسین شاھ شیرازی عمر خشک فاروق عباسی صوفی فقیر عبدالصمد جوکیو فہیم لغاری صحافی تازا گل دورانی واحد بخش شورو عبدالحمید چنڈ محمد سلیم نظیر احمد قریشی سید تشکیل حسین شاھ شوکت زؤر شکرالاہی قادر جاکھرو سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی و شہریوں نے شرکت کی اس موقعی پر ایف امام تنیو کے بیٹے الطاف حسین تنیو نے کہا کہ بابا کو اس دنیا سے رخصت ہوئی ہوئی دو سال گذر گئی مگر آج بھی ان کی یادیں ہماری دلوں میں زندہ ہیں ڈاکٹر عبیداللہ شاہانی کہا کہ فقیر سائیں ایک مخلص انسان اور میری قریبی دوست تھے ان کے ساتھ گذارا ہوا وقت کبھی نہیں بھولا ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے فقیر امام الدین تنیو کی وفات سے جو خال پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوگا خان محمد مہر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ایف امام تنیو سے میرا تعلق 1985 سے تھا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے صدر اور مختلف عھدوں پر رہی اور زندگی کے آخری دن تک پارٹی سے وفادار رہے ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں دعا ہے پاک پرودگار فقیر سائیں کی مغفرت فرمائی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین اپنے تعزیتی بیان میں انجینئر لطف اللہ فلپوٹو نے کہا کہ فقیر امام الدین تنیو سے ہمارا بہت پرانا اور روحانی تعلق تھا فقیر صاحب کو قانون سیاست صحافت اور انجنئرنگ میں مہارت حاصل تھی ان کی خواہش کے مطابق ان کو مکلی شریف کی عظیم درتی میں سپرد خاک کیا گیا وہ ہمیشہ ہماری دلوں میں زندہ ہیں اور ہم ان کلئے دوعاگو ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题