گورنمنٹ ڈسپنسری پیپلز کالونی نمبر2کی تزئین و ترقی کے منصوبے کا افتتاح؛چوہدری لطیف نذر

Published on April 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چیئرمین ایف ڈی اے /ایم پی اے چوہدری لطیف نذر نے گورنمنٹ ڈسپنسری پیپلز کالونی نمبر2کی تزئین و ترقی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔جس کی تکمیل پر 77لاکھ روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے ہیں اور علاقہ کی چار یونین کونسلز کے مکینوں کو ان کے گھروں کے قریب علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئینگی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ملک فقیر محمد، ملک افتخار احمد، میاں منظور موتی، عادل گجر، شاہ لطیف گجر، ندیم بٹ، میاں مرتضیٰ، اللہ رکھا، مرتضیٰ گجر اور دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے ڈسپنسری کی تزئین و آرائش کے بعد تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا افتتاح کیا اور علاقہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبے میں انتظامی سہولیات کادائرہ وسیع کرکے طبی امور کو بہتر بنایاجارہاہے تاکہ مریضوں، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خوشگوار ماحول فراہم کرکے علاج معالجہ میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈسپنسری کی تعمیروترقی سے نہ صر ف صحت کی سہولیات لوگوں کی دہلیز پر حاصل ہونگی بلکہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بھی کم ہوگا۔چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے کہاکہ حلقہ میں صحت و تعلیم سمیت عوام کو دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر گہری توجہ ہے اس ضمن میں سٹرکوں کی کارپٹ تعمیر، گلیوں کی سولنگ، سیوریج اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ مشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر ملک فقیر محمد، ملک افتخار احمد، میاں منظور موتی اوردیگر عمائدین نے ایم پی اے چوہدری لطیف نذر اور ایم این ا ے فیض اللہ کموکا کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ ان کی قیادت میں حلقہ تعمیر و ترقی کی طرف گامزن ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes