حقیقی صحافی اپنی ذات میں ادارے کی حیثیت رکھتا ہے ایس۔ اے۔ صہبائی

Published on February 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اولاد کیلئے والدین کا سایہ شجر سایہ دار کی حیثیت رکھتا ہے ۔اللہ تعالی آپکے والدین کے درجات میں بے پناہ اضافہ فرمائے ۔ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے صدر اور نوائے وقت کے معروف کالم نگار جناب نواز رضا کی والدہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ مصریال راولپنڈی میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ معروف کالم نگار اور سینئر صحافی نواز رضا نے اپنی والدہ کی فات پر جناب ایس۔ اے۔ صہبائی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں کی محبت و شفقت زندگی کے یادگار لمحات کا اثاثہ ہے۔ نواز رضا نے ایس۔ اے۔ صہبائی ،ڈاکٹر فاروق عباسی ‘ معروف کالم نگار سعید آسی و دیگر مہمانوں سے اپنے صحافتی تجربے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لہا ہے کہ میری صحافتی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کی حقیقی ترجمانی کی کوشش کرتا رہا ہوں ۔روزنامہ نوائے وقت سے ریٹائرمنٹ کے بعد میڈیا کی دنیا میں مجھ سے بڑھ کر مسلم لیگ (ن) کا حقیقی جاں نثار ، مخلص اور ترجمان کوئی نہیں ۔اس موقع پر معروف ادیب ،صحافی ، شاعر اور کالم نگار ایس۔ اے۔ صہبائی نے حقیقی صحافی کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی صحافی اداروں کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ جینوئن صحافی کے افکار اور تحریریں صحافتی ادارے کی حیثیت رکھتی ہیں ۔صحافی کا قلم جاندار ہو تو میڈیا مالکان اور صحافتی اداروں کو ٹھوکر پر رکھتا ہے۔ اس موقع پر قائدین صحافت ایس۔ اے۔ صہبائی اور نواز رضا نے صحافتی برادری کے حقیقی مسائل کو مشترکہ پلیٹ فارم سے حل کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy