تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا۔ یوسف رضاگیلانی

Published on May 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

1
ملتان ۔۔۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں‘ تمام سٹیک ہولڈرز کو ذمہ داری کامظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی غیریقینی صورتحال سے بچاجاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا‘بظاہر جمہوریت کو کوئی خطرہ نظر نہیں آرہا مگر ذمہ داروں کو احتیاط سے کام لینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے حالیہ بیانات پر میں سمجھتا ہوں کہ ان کاموقف اصولی ہے مگر انہوں نے غلط وقت پر اپنا موقف کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دورحکومت میں نہ صرف ملازمین کو بحال کیا بلکہ نئے ملازمت کے مواقع بھی پیداکیے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے کم ازکم بجٹ میں 20فیصد اضافہ کیاجائے۔ سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ کراچی ملک کا ایک معاشی مرکز ہے مگر وہاں پر امن وامان کی غیریقینی صورتحال پر تشویش ہے۔ اسی چیز کومدنظر رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کیاہے تاکہ مل کر کراچی کے حالات کو بہتر کیا جاسکے۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ذمہ دار اپوزیشن کاکردار ادا کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题