اس بار دھاندلی نہیں، صفایا ہونے والا ہے، عمران خان

Published on July 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

کرک/بنوں: (یواین پی) عمران خان کا کرک اور بنوں میں جلسے سے خطاب، کہا کہ اس بار دھاندلی نہیں، صفایا ہونے والا ہے، جے یو آئی والے زرداری، نوازشریف کیساتھ مقناطیس کی طرح جڑ جاتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری، کرک اور بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمےکیلئے دن رات جدوجہد کی، ہم ایک نیا نظام لے کر آئیں گے۔ ہماری حکومت میں سب سے پہلے احتساب میرا پھر ایم این ایز کا احتساب ہوگا۔ اقتدار میں آکر نیب کو مضبوط کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، مریم نواز 300 ارب چوری کر کے مظلوم بنے ہوئے ہیں۔ اڈیالہ بڑے بڑے مگرمچھوں کا انتظار کر رہا ہے، سب اکٹھے ہوئے اور کہتے ہیں دھاندلی ہوگی، اس بار دھاندلی نہیں اس بار صفایا ہونے والا ہے۔ آجکل شہبازشریف کی شکل پر خوف طاری ہے، لگتا ہے شہباز شریف کو رات کو بھی میں نظر آتا ہوں۔ شہبازشریف نے نوازشریف سے ہاتھ کیا ایسا دشمن بھی نہ کرتا۔ جو اپنے بھائی سے وفاداری نہ کرے پاکستان سے کیسے کرسکتا ہے؟ نوازشریف نے کہا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے، نوازشریف میرا مقابلہ تم جیسے مافیا اور تمہارے پیچھے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔عمران خان نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کہتا ہے نیا سوشل کنٹریکٹ ہونا چاہیے، بلاول بیٹا دس سال پہلے میثاق جمہوریت کیا گیا تھا، میثاق جمہوریت کا پہلا تحفہ ڈالر 130 روپے ہے۔ بلاول کے باپ کے سارے پیسے باہر پڑے ہیں، یہ امیر اور قوم مقروض ہوگئی ہے۔ دس سال پہلے 6 ہزار اور آج 28 ہزار ارب قرضہ ہوچکا ہے۔ پچھلے ایک ہفتے میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔کپتان نے کرک کے لوگوں سے درخواست کی کہ کسی آزاد امیدوار کو ووٹ نہیں دینا، آپ نے صرف میرے ٹائیگرز کو ووٹ دینا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو اللہ اس جماعت کو کامیاب کرے جو پاکستان کو بہتر کرے گی۔بنوں میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی حکومت نہیں بنا سکتی۔ جے یو آئی والے زرداری، نوازشریف کیساتھ مقناطیس کی طرح جڑ جاتے ہیں۔ جو بھی حکومت جاتی ہے ایک خالی خزانہ دوسرا فضل الرحمان چھوڑ کر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں مولانا کے والد اور کہاں مولانا فضل الرحمان، جب بھی جلسہ شروع کرتا ہوں ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme