میکسیکو میں بس حادثہ،19افراد ہلاک

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

بس کے مسافرمذہبی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے
میکسیکوسٹی(یو این پی)میکسیکومیں بس حادثے میں 19افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وسطی میکسیکو کی ہائے وے پرسفرکرنے والی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکرایک گھرمیں جاگھسی۔میکسیکوکے حکام کا کہنا تھا کہ بس کے مسافرمذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لئے ایک مزارپرجارہے تھے۔ بس حادثے کے زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes