بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد

Published on April 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت خطے میں امن کا خواہشمند ہے، ہمیں خطے کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے تاکہ عوام کی فلاح وبہبود یقینی بناسکیں، بھارت کی خواہش ہے کہ خطہ دہشتگردی سے پاک، امن واستحکام ہو۔اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف کو ترک صدرنے بھی ٹیلیفون کرکے وزیراعظم بننے پرمبارکباد پیش کی، ترک صدر نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے پر بےحد مسرور ہوں، ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes