اثاثہ جات کیس :شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

لاہور(یواین پی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آج( منگل کو) نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے ، اپوزیشن لیڈر نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکائونٹس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج(منگل) کو طلب کر رکھا ہے ،شہباز شریف نے نیب پیشی کیلئے سینئر رہنمائوں اور وکلاء سے مشاورت کر کے نیب پیش ہونے کا فیصلہ کیا ، نیب ٹیم صدر ن لیگ کا بیان ریکارڈ کر کے ریفرنس کا حصہ بنائیں گے ،شہباز شریف نے اپیل کی ہے کورونا وائرس کے باعث کورونا وباء کے باعث کارکن استقبال کیلئے نہ آئیں اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کر کے ایک دوسروں کی جانیں بچائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme