ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریزپنجاب طاہر رضا ہمدانی کا رمضان بازاروں کا دورہ

Published on April 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریزپنجاب طاہر رضا ہمدانی نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اورسٹالز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔وہ ریاض شاہد چوک اسلام نگر،فیضان مدینہ چوک سوساں روڈ اور ماڈل بازار جھنگ روڈ کے رمضان بازاروں میں گئے اور اشیاءکی کوالٹی چیک کرنے کے ساتھ آٹا وچینی کی فروخت کے عمل وریکارڈ کا جائزہ لیا۔انہوں نے رمضان بازاروں میں جملہ انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ رمضان بازاروں میں کم آمدنی والے افراد کو اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے نسبتاً رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔انہوں نے صارفین سے اشیاءکی کوالٹی وقیمتوں کے فرق بارے بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی او انڈسٹریز شہباز خان نے بتایا کہ ضلع میں 19 رمضان بازارفنکشنل ہیں جہاں صارفین کو پھل،سبزیاں،کریانہ کی اشیائ،گوشت،انڈے اور دیگر اشیاءضروریہ عام مارکیٹ سے کم قیمتوں میں دستیاب ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes