فیصل آباد،گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بندش سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا

Published on April 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ سوئی گیس کی ریکوری سوفیصد ہونے کے باوجود کارکردگی بدترین‘گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بندش سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا‘تفصیل کے مطابق سوفیصد ریکوری ہونے کے باوجود محکمہ سوئی گیس اپنے صارفین کو دیگر محکموں کی طرح سہولتیں فراہم نہیں کررہا ہے‘محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی کی سپلائی میں تعطل سے صارفین کو قبل ازوقت آگاہ کردیا جاتا ہے حتی کہ واسااپنے صارفین کو پانی سپلائی کے اوقات سے آگاہ کرتا رہتا ہے مگر محکمہ سوئی گیس کی اس لحاظ سے کارکردگی بدترین ہے اور صارفین کو گیس کی بندش یا لوڈشیڈنگ سے مناسب طریقہ کے ساتھ آگاہی فراہم نہیں کی جاتی‘سوئی گیس کی ”آنیاں جانیاں“لگی رہتی ہیں اورصارفین بے خبر ہوتے ہیں کہ کب گیس آئے گی اورکب چلی جائے گی‘فیصل آباد ریجن میں محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں صارفین کا رش رہتا ہے اور درپیش مسائل کے حل کیلئے بھکر جیسے دوردراز علاقوں سے بھی صارفین کو فیصل آباد کا رخ کرنا پڑتا ہے اس کے برعکس فیسکو نے دوردراز علاقوں میں زونل آفس قائم کررکھے ہیں جہاں مقامی لوگ درپیش مسائل حل کرواتے ہیں‘محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ وہ صارفین کی مشکلات اوردرپیش مسائل کے حل پر توجہ دے تاکہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا ہو سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog