ٹھٹھہ کے تاریخی شہر جنگ شاہی کو بنیادی سہولیات دی جائیں، فقیر عبدالصمد جوکھیو

Published on April 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ کے تاریخی شہر جنگ شاہی کو بنیادی سہولیات دی جائیں منتخب نمائدگان اور حکام فوری نوٹس لیں فقیر عبدالصمد جوکھیو تفصیلات کے مطابق پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے اعزازی میمبر سماجی ورکر فقیر عبدالصمد جوکھیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ ٹھٹھہ تاریخی شہر جنگشاہی ایک پسماندہ غیر ترقی یافتہ پہاڑی علائقۃ ہے، حالانکہ اس علاقے میں بہت سے اکابر، دانشور، مدبر، مفکر، اہل علم، اعلیٰ پائے کے آفسر سیاستدان پیدا ہوئے ہیں، اس وقت بھی موجود ہیں، مگر اس علاقے کی ترقی کے طرف کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس علاقے میں ترقی کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں بھوک اور افلاس کا راج ہے، تعلیم کا فقدان ہے، صحت کی سہولیات نہیں ہے، پینے کا پانی بھی نایاب، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بہت سے گاوں میں بجلی تک میہسر نہیں جنگشاہی میں مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلوں کے انبار لگے ہوئےجنگشاہی کی ریلوے اسٹیشن کراچی اور حیدرآباد کے سینٹر پر تقریباً ایک جتنے مفاصلے پےہے، ضلع ہیڈ کوارٹر سے 18 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے، جنگشاہی سے ٹھٹھہ کجھ سال پہلے بسیں چلائی جاتی تھیں، جو کجھ سالوں سے بند ہوگئی ہیں. جنگشاہی کی ریلوے اسٹیشن جنگشاہی کے عوام کے لئے یہاں پر ایک ہی سفری سہولت تھی، جو بھی 27 ڈسمبر کے واقعہ کی وجہ سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کے رد عمل کے باعث جلا کر راکھ کر دی گئی، جنگشاہی کے عوام اس واحد سفری سہولیت سے محروم ہو گئے. جو مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا، کبھی یہاں پر ہر ٹرین رکتی تھی، ایک طرح سے یہاں میلہ لگا رہتا تھا، یہاں پر اسٹیشن پر لسی کا کاروبار ہوا کرتا تھا، پلیجو اور جوکھیہ کاسٹ کے لوگ لسی اور مکھن کا بیوپار کرتے تھے ہوتا تھا، وہ لوگ بھی بیروزگار ہو گئے ، جنگشاہی میں کوئی تفریح کا مقام نہیں ہے، ریلوے اسٹیشن پر لوگ تفریح کے لیے آکر تفریح کرتے تھے. جہاں ہر وقت میلہ لگا رہتا تھا وہاں ویرانی راج کرنے لگی فقیر عبدالصمد جوکھیو نے مزید کہا کہ اس سفری سہولت کی بحالی کے لئے جنگشاہی سے وقتن فہ وقتن آوازیں اٹھتی رہتی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ جنگشاہی کی ریلوے اسٹیشن پر پھر سے ٹرینوں کے اسٹاپ بحال کیا جائے، جب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کینٹ کراچی جنگشاہی میں سالانہ انسپکشن پر آیا تو رحیم جوکھیہ سمیت صحافی دوست ڈی ایس محمود ارسلان خٹک سے ملاقاتطکی اور جنگشاہی کی عوام کہ مسئلی سے آگاھ کیا اس موقع پر عوام کے سامنے ڈی ایس کو ٹرینوں کے اسٹاپ کے لیے درخوست کی جو ڈی ایس محمود ارسلان خٹک نے منظور کر لی، فوری طور پر دھابیجی سے جنگشاہی تک لوکل ٹرین کے اسٹاپ کے لیے احکامات جاری کیے، ڈی ایس نے مزید کہا کہ انشاء اللہ 14 ڈسمبر تک، مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس کے اسٹاپ بحال ہوجائے گے، اور اس کے بعد سکر ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے اسٹاپ بھی بحال ہوجائے گے ہم ریلوے کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری درخوست پر غور کیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy