جنید جمشید کی 56ویں سالگرہ ”آج“منائی جائے گی

Published on September 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

لاہور(یو این پی) دل دل پاکستان سے شہرت پانے والے اوراس کہ گائیک کروڑوں دلوں میں بسنے والے معروف سکالر، مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید ہم میں نہیں مگر ان کے مداح آج انکی56ویں سالگرہ آج منائیں گے انہوں نے فن موسیقی، فیشن ڈیزائننگ، گیت نگارسی اور تعلیم کے شعبے میں نام کمایا۔خوبصوت مترنم آواز، حمد الہی میں ڈوبی ہوئی نعت پڑھیں تو دل میں اترجائے موسیقی میں نام کمانیوالے مرحوم جنید جمشید آج ہم میں نہیں لیکن ان کی یادیں آج بھی دلوں میں تازہ ہیں۔ جنید جمشید تین ستمبر 1964 کوکراچی میں پیدا ہوئے، انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن وجہ شہرتموسیقی سے ملی۔ ملی نغموں سمیت ان کے گائے گیت آج بھی دلوں کے تار چھیڑ دیتے ہیں۔ہردل عزیز جنید جمشید سات دسمبر 2016کو حویلیاں میں مسافرطیارہ گرنے کے سانحے میں ہمیشہ ہمیشہ کیلیے خالق حقیقی سے جا ملے-

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes