پنجاب میں وزیر اعلی کا چناؤ 16اپریل کو ہی ہوگا

Published on April 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہور ہائیکورٹ نے 16 اپریل سے قبل وزیراعلی پنجاب کا انتخاب عمل میں لانے کی درخواست مسترد کردی۔پنجاب کے وزیراعلی کے انتخاب سے متعلق درخواستیں حمزہ شہباز و دیگر افراد کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ تمام فریقین غیر جانبداری سے آئینی فرائض انجام دیں، ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کروائیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر 12 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔خیال رہے کہ 5 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی صدارت میں ہوا تھا جنہوں نے اجلاس 16 اپریل تک مخر کرنے کی منظوری دی تھی۔اجلاس مخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے اس لیے اجلاس 16 اپریل کو صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog