چین سی پیک کی تعمیر بارے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا معترف

Published on April 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments


بیجنگ(یواین پی)چینی وزارت خارجہ کے تر جمان چا لی جیان نے کہا ہے کہ چین نے چین -پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کیبیان کو بہت سراہا ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کے بعد سے اس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہیاور اسیہر سطح پر سراہا اور تسلیم کیا گیا ہے۔ چین اعلی معیار کے ساتھ چین- پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو جاری رکھنے اور اسے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی ترقی کامثالی منصوبہ بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy