ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی جانچ کا اجلاس منعقد؛ربی چیمہ

Published on April 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی جانچ کا اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بعض پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کم ازکم 30۔انسپکشنزاور 4ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کو نکیل ڈالیں تاکہ ماہ صیام میں صارفین کو ریلیف ملے۔اس ضمن میں کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور واضح کیا کہ من مانی قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی اوورچارجنگ کو سختی سے روکنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والوں کو جیل بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی مانیٹرنگ جاری ہے اور انسپکشنز وجرمانے اور گرانفروشوں کے خلاف ایکشن نہ لینے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy