مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کو تیار

Published on July 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments


لاہور (یواین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، فیصل آباد ، سر گودھا، میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ منگل سے جمعرات کے دوران گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ)، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بارکھان، کوہلو،سبی اور ژوب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog