ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا سمندری کے رمضان بازار کا اچانک دورہ

Published on April 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تحصیل سمندری کے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیاء کے معیار،قیمتوں اوردستیابی کا جائزہ لیا۔انہوں نے اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود شہریوں سے رمضان بازاروں میں انتظامات بارے بھی دریافت کیا اور ان سے پوچھا کیا اشیاء کے معیار اور قیمتوں سے آپ مطمئن ہیں؟ڈپٹی کمشنر نے صارفین سے سوال کیا کہ سبزیوں،پھلوں سمیت کسی بھی شے کی عدم دستیابی کا مسئلہ تو نہیں؟اس موقع پر خریداروں نے رمضان بازار کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور بتایا کہ معیاری اشیاء رعائتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہے۔سبزیوں،پھلوں کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کیلئے رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس قائم ہیں جہاں 13 بنیادی اشیاء کا وافر سٹاک موجود ہوتا ہے جبکہ رمضان بازاروں میں آٹا، چینی سمیت ہر شے بھی بڑی مقدار میں دستیاب ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو رمضان بازار کے مسلسل دورے کرکے اشیاء کی دستیابی پر گہری نظر رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ زیادہ طلب والی اشیاء کی فراہمی کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سمندری روڈ کا دورہ کیا اور بائی پاس کے قریب زیر تعمیر سٹرک کی تعمیراتی کوالٹی چیک کی۔انہوں نے بقیہ ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے روشن والا بائی پاس سٹرک اور ڈجکوٹ روڈ کابھی معائنہ کیا اورسٹرک کی تعمیراتی کوالٹی چیک کرتے ہوئے واضح کیا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بنیادی مرکز صحت ڈجکوٹ کی اپ گریڈیشن کے امور کا جائزہ لیا اورنقشوں وچارٹس کی مدد سے بی ایچ یو کی توسیع کے منصوبہ پر بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو سروسز کی فراہمی کے لئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہذاعمارت کی توسیع کا عمل مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے ٹراماسنٹر کا بھی دورہ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے سمندری تاندلیانوالہ روڈ کا معائنہ کیا اوراہم شاہراہ کی تیز رفتار تعمیر یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ سٹرک کی تعمیر کے دوران شہری حقوق متاثر نہیں ہونے چاہیں اورفالتو ملبہ کو فوری ٹھکانے لگایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes