سفیر انسانیت محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات سے نادار اور لاوارث یتیم ہو گئے۔ایس۔اے۔صہبائی

Published on April 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

اسلام آباڈد(یواین پی)بسفیر انسانیت کے حوالے سے بلقیس ایدھی کا نام انسانی حقوق کے سنہری اوراق میں تاقیامت جگمگاتا رہے گا۔محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات سے پاکستان کے لاوارث بچے یتیم ہو گئے ۔ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ ،موٹیویشنل اسپیکر چیرمین سوشل آرگنائزیشن آف یونیورسل لائف جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان ایس۔اے۔صہبائی نے محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔صہبان عارف صہبائی نے کہا ہے کہ اللہ کی رضا مخلوق خدا کی خدمت میں مضمر ہے ۔عبدالستار ایدھی مرحوم اور انکی اہلیہ خدمت انسانیت کی زندہ مثال ہیں ۔پاکستانی حکمرانوں اور انسانی حقوق. کی تنظیموں کے قائدین کو انسان سازی پر زور دینا چائیے۔انسانیت کی خدمت کا تقاضہ ہے کہ ناکارہ بیکار جہلاء کو زکوة خیرات. کے نوالوں کے بجائے باہنر اور خوددار بنایا جائے تاکہ وہ مملکت خداداد پاکستان کا نام اپنی قائدادانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاٹےہوئے روشن کرسکیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes