اسلام آباد ایئر پورٹ پر حملے کی دھمکی، سیکیورٹی الرٹ

Published on November 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

333
اسلام آباد(یواین پی) سول ایوی ایشن ایکسچینج راولپنڈی کو دھمکی آمیز فون موصول ہوا ہے جس میں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر حملوں کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن ایکسچینج راولپنڈی کو دھمکی آمیز فون شام 7 بجکر 58 منٹ پر موصول ہوئی، فون کال پر 2 گھنٹوں میں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر حملے کرنے کی دھمکی دی، سول ایوی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ میں جاری پاسز کو منسوخ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا، اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام اہم ائیرپورٹ پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات اٹھا لئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes