عوام کی خدمت کیلئے کمرکس کےمیدان میں نکلیں گے، کسی سے انتقام نہیں لیں گے، حمزہ شہبازشریف

Published on April 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

لاہور(یواین پی) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج انتقام کا صفحہ پھاڑ دیاکسی سے انتقام نہیں لیں گے، عوام کی خدمت کیلئے کمرکس کے میدان میں نکلیں گے، عوام کو پتا چلے گا کہ اللہ کے بعد صوبے کا کوئی والی وارث ہے،ایوان میں جو کچھ ہوا، انکوائری کے بعد ملوث لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں بطور قائد ایوان پہلے خطاب میں کہا کہ اللہ کی ذات کا شکر ادا کرتا ہوں سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، وہ جسے چاہتا ہے عزت عطا فرماتا ہے، پچھلے دو ہفتوں میں قوم ہیجانی کیفیت میں مبتلا رہی، اجلاس بلایا گیا، اس کا ایجنڈا صرف قائد ایوان کا الیکشن تھا، ادھر سے حملہ ہوتا ہے اور اجلا س کی کاروائی چلنے نہیں دی جاتی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیان دیتا ہے الیکشن آئین و قانون کے مطابق ہوگا، لیکن اسپیکر معزز ممبران پر ایوان کے دروازے بند کردیتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بند کردیے جاتے ہیں، آج پھر تیسری مرتبہ ایوان اکٹھا ہوا، کہ لیڈرآف اپوزیشن کا انتخاب ہونا ہے، ہم لابی میں بیٹھے ہوئے تھے تو ہمیں پتا چلا کہ آپ پر حملہ کیا گیا، یہ آپ پر نہیں ایوان پر حملہ تھا، وقت گزر جاتا ہے کردار یاد رہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes