یہاں کی عوام وسیاسی اور مذہبی قیادت نے ہر تہوار پر مثبت کر دار ادا کیا ہے فیصل گلزار

Published on April 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

سخت حفاظتی انتظامات مکمل سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی نگرانی کی جائے گی ڈی پی او
اوکاڑہ (یو این پی /شیخ ندیم شیراز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار سے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی۔ملاقات میں حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے جلوس کے روٹ اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ بلاشبہ پرامن ضلع ہے یہاں کی عوام وسیاسی اور مذہبی قیادت نے ہر تہوار پر مثبت کر دار ادا کیا ہے اور انتظامیہ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی مثبت کردار ادا کریں گے امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امن کمیٹی کے مقررین نے ڈی پی اواوکاڑہ فیصل گلزار کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ پر مکمل یقین اور اعتمادکا اظہار کرتے ہیں سیکورٹی کے حوالے سے ڈی پی اوفیصل گلزارنے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظاما ت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے جلوس پر آٹھ سو سے زائد پولیس افسران واہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے اور جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مد د سے نگرانی کی جائے گی اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں کنٹر ول روم قائم کردیا گیاہے جلوس میں شامل ہونے والے ہرفر دکی فزیکلی تلاشی لینے کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ کی طر ح اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes