ایردوآن یورپ کے لیے ایک سخت جان شخص ہے، روسی صدر

Published on December 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments
4
ماسکو(یو ا ین پی )روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کی تعریف کرتے ہوئے انہیِں یورپ کے سامنے ایک سخت جان شخص کا خطاب دیا ہے،روسی صدر نے ترک صدر کو یہ خطاب مغرب سے ترکی کے لیے گیس پائپ لائن کے روٹ کے حوالے سے دباو میں نہ آنے کے تناظر میں دیا ہے،ولادی میر پیوٹن نے کہا میں نے ایردوآن کو بتا دیا ہے کہ مجھے یورپ کے ردعمل کے حوالے سے کوئی شبہ نہیں ہے، اس لیے اس گیس معاہدے کو فی الحال سامنے نہ لایا جائے تاکہ یورپی ممالک کو ناراض ہونے کا موقع نہ دیا جائے،لیکن ایردوآن ایک سخت جان شخص ہے اس نے مجھے جواب دیتے ہوئے کہا ہم کسی کی زیر ملکیت کوئی چیز چوری نہیں کر رہے اس لیے اس ڈیل کو چھپانا غیر ضروری ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog