جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Published on January 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

ڈربن: (یواین پی) ڈربن کے کنگزمیٹ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 203 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیا جو پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ قومی ٹیم کا 204 رنز کا آسان ہدف میزبان ٹیم کے لیے ابتدا میں مشکل بن گیا ، پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 مستند بلے بازو کو صرف80 رنز پر پویلین بھیج دیا ، اس موقع پر پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہوتے دکھا دیے لیکن وان در ڈوسن اور پہلکوایو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے گرین کیپس کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا اورڈوبتی کشتی کو پار لگا کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی127 رنز کی فتح ساز پارٹنر شپ میں وان در ڈوسن 80 اور پہلکوایو 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ہینڈرکس نے 5،ہاشم آملہ اور کپتان ڈوپلیسی نے 8،8، ڈیوڈ ملر نے 31اور کلاسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں شاداب خان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم گزشتہ میچ میں لمبی اننگز کھیلنے والے امام الحق صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے بابراعظم 37 کے مجموعی اسکور پر 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔37 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اوپنر فخرزمان بھی 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک اور شاداب خان نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم شاداب خان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔85 رنز پرآدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ برقرار رہا، حسین طلعت 2، شعیب ملک 21 اور فہیم اشرف صفر پر چلتے بنے۔112 رنز پر 8 وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور حسن علی نے 90 رنز کی شراکت داری قائم کرکے مجموعے کو 202 تک پہنچایا، سرفراز احمد 41 رنز پر بولڈ ہوئے جب کہ حسن علی 59 رنز کے ساتھ پویلین لوٹے، شاہین شاہ آفریدی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے پھلوکوایو نے 4، شمسی نے 3، رباڈا نے 2 اور اولیور نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ ٹیسٹ سریز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو کلین سوئپ کیا تھا جب کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes