سعودی بادشاہ کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 100 ٹن کھجوروں کاتحفہ

Published on April 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 100 ٹن کھجوروں کاتحفہ بھجوادیا گیا، سعودی سفیر نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 100 ٹن اعلی کوالٹی کی کھجوروں کا تحفہ بھیجا گیا۔سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب ہوئی۔تقریب میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔سعودی سفارت خانہ نے کہا کہ یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے ہیں، سعودی حکومت پاکستانی بھائیوں کیلئے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر مسرت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题