عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کر دیا، نواز شریف

Published on April 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

لندن:(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو 5 سے 10 فیصد سچ سامنے آیا ہے، باطل مٹ کر ہی رہے گا، ریاست مدینہ کے نام پر معاشرے سے زیادتی کی گئی، عمران خان کو عبرت کا نشان بننا چاہیے۔نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سچ ہمیشہ سامنے آجاتا ہے، لوگوں کو بچے پالنا مشکل ہوگیا، آٹا، دالیں خریدنا مشکل ہوچکا ہے، میں نے زندگی میں پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ لوگ دوائیں نہیں خرید سکتے، ہم نے بڑی محنت سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کیا، عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کر دیا، الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی عمران خان نے جھوٹ ہی بولا، ریاست مدینہ کا نام لے کر مذہب اور معاشرے سے زیادتی کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy