عید پر قیامت خیز گرمی پڑنے کا خدشہ،گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری کر دیا گیا

Published on April 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

لاہور(یواین پی) عید پر قیامت خیز گرمی پڑنے کا خدشہ، پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ، گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کیلئے عید کی آمد سے قبل ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ماہرین نے آنے والے دنوں انتہائی شدت والی گرمی کی لہر کی آمد کی تشویش ناک پیشن گوئی کی ہے۔سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ جاری الرٹ کے مطابق پنجاب میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کئی علاقے 26 اپریل سے 2 مئی تک قیامت خیز گرمی کی لہر کی زد میں رہیں گے، درجہ حرارت میں 7-8 ڈگری سینٹی گریڈ کے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔انتہائی شدت والی گرمی کی لہر کی آمد کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy