حماس کے سربراہ خالد مشعل کی کویت کے امیر سے ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published on July 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

66
کویت سٹی۔۔۔ حماس کے سربراہ خالد مشعل نے اتوار کو کویت کے امیر اور عرب لیگ کے موجودہ سربراہ شیخ صباح الاحمدالصباح سے ملاقات کی اور غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔کویت کی سرکاری میڈیا نے بات چیت کے حوالے سے مزید تفصیلات سے گریز کیا ہے تاہم سفارتی زرائع نے کہا ہے کہ دونوں رہنماون نے غزہ کی تازہ صورتحال اور تیرہ روز سے جاری جنگ ختم کرنے سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 400کے قریب فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ خالد مشعل قطر سے کویت پہنچے تھے۔کویت کے امیر سے ملاقات کے بعد حماس کے رہنماء واپس قطر پہنچ گئے جہاں وہ جنگ بندی کے معاملے پر فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کرینگے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بھی سوموار کو کویت کہنچ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog