ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سرگودھا روڈ کا اچانک دورہ

Published on April 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سرگودھا روڈ کا اچانک دورہ کیا اور سٹرک کے بعض حصوں کی تعمیراتی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طاہر محمود نے تعمیراتی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا روڈکے مختلف پوائنٹس پر رک کر پراگریس کا جائزہ لیااورتعمیراتی عمل مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ سٹرک کی تعمیر کے دوران شہری حقوق متاثر نہیں ہونے چاہیں اورٹریفک کی بلا تعطل روانی کو بھی یقینی بنایا جائے اس ضمن میں ٹریفک وارڈنز کو مزید متحرک کریں۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو سٹرک کی ترقیاتی پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھنے اور کہاکہ اگر کوئی تکنیکی یا فنی رکاوٹ ہو تو فوری نوٹس میں لائیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال سے ملحقہ روڈ وسٹرک کی تعمیر میں حائل رکاوٹ کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کی اپرووچ روڈ کے کام میں سست روی پر ایم ایس ہسپتال سے وضاحت طلب اور تاکید کی کہ سست رفتارٹھیکیداروں کا قبلہ درست اور کام چوروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی عمل میں تیزی لائی جائے اس ضمن میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme