خاتون خانہ نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

Published on June 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments


سیالکوٹ (یو این پی)تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ میں خاتون خانہ نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ ھیڈمرالہ کے گاؤں کوٹھے منہاساں میں شاھین بی بی کے گھر میں عبدالستار اور کرامت زبردستی داخل ہوئے اور شاہین بی بی کو پکڑ کر زیادتی کی کوشش کرنے لگے۔ شاہین بی بی کے شور مچانے پر ملزمان فرارہو گئے۔ پولیس نے شاہین بی بی کی رپورٹ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes