فاروق آباد،گیس کی لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم، شہری سراپا احتجاج

Published on April 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)گیس کی لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم، شہری سراپا احتجاج ایم ڈی سوئی گیس کے حکم سے عملہ سوئی گیس شیخوپورہ نے فاروق آباد کی لاوارث عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے صبح 7بجے سے 12بجے اور رات 9بجے سے سحری تک گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکارچھوٹے بچے ناشتے کے بغیر سکول جانے پر مجبورہیں اور ہر گھر کے معمولات درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں فاروق آباد کے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گیس کی لوڈ شیڈنگ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے علاقہ کی سماجی ادبی سیاسی تنظیموں نے وزیر اعظم پاکستان اورسوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہے اور رہی سہی کسر گیس کی لوڈشیڈنگ سے نکالی جارہی ہے لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے ورنہ شہری سڑکوں پر آنے پرمجبور ہوجائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog