ریسکیورز کی جسمانی اور ذہنی فٹنس کو برقرار رکھنے کےلئے سپورٹس گالہ کا انعقاد

Published on November 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

ریسکیورز کو چاہیے کہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کیا کریں ظفر اقبال
اوکاڑہ (یواین پی) ڈائریکٹر جنرل / سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سپورٹس گالہ کا انعقاد کی گیا۔ سپورٹس گالہ میں ریسکیورز کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے جس میں رسہ کشی، والی بال، کرکٹ ، بیڈمنٹن اور لڈو شامل ہے۔ سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے سپورٹس گالہ کا افتتاح رسہ کشی کے مقابلے سے کیاجس میں ایڈمن ونگ، ریسکیو سیفٹی ونگ، کنٹرول روم اور آپریشنل سٹاف کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔والی بال مقابلوں میں ایڈمن اور آپریشنل ٹیموں کے مابین مقابلے ہوئے جس میں آپریشنل ٹیم نے فتح حاصل کی جبکہ کرکٹ کے میچ میں کنٹرول روم کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ لڈو کے مقابلوں میں ریسکیو اینڈ سیفٹی ٹیم نے فتح سمیٹی جبکہ تحصیلوں میں تحصیل انچارجز کے زیرنگرانی رسہ کشی اور بیڈ منٹن کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ سپورٹس گالہ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے جتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ریسکیورز کو جسمانی اور ذہینی طور پر فٹنس کو برقرار رکھنے کےلئے غیر نصابی سرگرمیوں میں لازمی شرکت کرنی چاہیئے تاکہ جب اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں اور مشکلات میں پھنسے افراد کی بھرپور اور بروقت مدد کر سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes