بورے والا، سیف سٹی کیمروں کا منصوبہ تباہی کا شکار،12 سے زائد کیمرے خراب

Published on April 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

بورے والا(یواین پی)محکمہ پولیس کی مجرمانہ غفلت سے سیف سٹی کیمروں کا منصوبہ تباہی کا شکار،تین سال قبل40 لاکھ کی مالیت سے سول سوسائٹی کی طرف سے لگایا گئے منصوبے کے12 سے زائد سیف سٹی کیمرے خراب،پولیس انتظامیہ نیفنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ایک ماہ گزرنے کے باوجود کیمرے مرمت نہیں کروائے،شہر میں لیاری کی طرز پر ہونے والے سٹریٹ کرائم میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا کیمروں کی بندش سے پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوکر رہ گئی،شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں، منصوبہ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے جبکہ یہ پنجاب بھر میں سول سوسائٹی کی طرف سے بننے والا پہلا منصوبہ تھا جو مکمل کرنے کے بعد محکمہ پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا جسکی مرمت اور دیکھ بھال پولیس کے ذمہ داری تھی ڈی ایس پی بورے والا فرحت رسول کا کہنا ہے کہ کیمروں کی مرمت کے لئے محکمہ کے پاس کوئی فنڈ مختص نہیں کوشش کررہے ہیں شہری تنظیموں سے فنڈز اکٹھے کرکے انکو مرمت کروائیں خطیر رقم سے بننے والے اس منصوبے کی تباہی پر مقامی سول سوسائٹی نیٹ ورک،بار ایسوسی ایشن،پی ایم اے،انجمن تاجران اور دیگر سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes