آرمی چیف کی ہدایت، پاک فوج مالاکنڈ کی سائیکلسٹ ثمر کی مالی مدد کریگی

Published on November 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments


راولپنڈی (یو این پی)آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج نے خاتون ماؤنٹین سائیکلسٹ ثمر خان کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا، ثمر خان اب نومبر میں افریقہ میں ہونے والے ماؤنٹین سائیکلنگ مقابلے میں حصہ لے سکیں گی۔ ثمر خان اب نومبر میں تنزانیہ کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والے سائیکلنگ مقابلوں میں حصہ لے سکیں گی۔ وہ افریقہ کی سب سے اونچی پہاڑی کلے منجارو پر سائیکلنگ کے جوہر دکھائیں گی۔ثمر خان پہلی پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ہیں جنہوں نے قراقرم رینج میں گلیشیئر پر سائیکل چلائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں ہر شعبہ میں آگے بڑھنے کیلئے بھرپور مواقع ملنے چاہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes