میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 79 واں یوم پیدائش”آج“ منایا جائیگا

Published on April 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

گجرات (یواین پی) سابق آرمی چیف آف پاکستان جنرل (ر) راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید (نشانہ حیدر) کا79 واں یوم ولادت آج 28 اپریل بروزجمعرات کونہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا جائیگا اس سلسلہ میں گجرات سمیت ملک بھرمیں قرآن وفاتحہ خوانی کی جائیگی میجر شبیر شریف شہید28 اپریل1943 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید اہوئے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میانی صاحب قبرستان میں مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اورفاتحہ خوانی کی جائے گی۔انہوں نے 1971ء کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog