اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے،امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہےطیب رجب اردوان

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

استبول (یواین پی)مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف ترکی میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے ہنگامی اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔استنبول میں او آئی سی اجلاس میں 57 اسلامی ممالک کے سربراہان اور ان کے نمائندے شریک ہیں جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ہم آزادفلسطینی ریاست کے مطالبے سے کبھی دستبردارنہیں ہونگے،رجب طیب اردوان نے کہا کہ،مقبوضہ بیت المقدس پرامریکی فیصلہ انتہاپسندوں کے مفادمیں ہے، امریکی فیصلہ اسرائیل کے دہشتگردی اقدامات پرتحفہ ہے اور امریکی فیصلے کوصرف اسرائیل کی حمایت حاصل ہے،انہوںنے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس پرامریکی فیصلہ اخلاقیات کی اقدار کے منافی ہے،اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کوبھی شہید کررہی ہے،فلسطین کے رقبے میں نمایاں کمی آرہی ہے، اسرائیل قابض اور دہشت گرد ریاست ہے ۔
ترک صدر کی اپیل پر بلائے جانے والے او آئی سی کے اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباسی، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم، پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آذربائیجان کے صدر الہام الیو، ایرانی صدر حسن روحانی اور بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد سمیت 22 اسلامی ممالک کے سربراہان اور 25 ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy