رمضان بازاروں میں کچن آئیٹمز کی بلاتعطل سپلائی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

Published on April 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا ہے کہ آخری ایام میں بھی رمضان بازاروں میں کچن آئیٹمز کی بلاتعطل سپلائی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین ان بازاروں سے مستفید ہوتے رہیں۔انہوں نے یہ ہدایت سستے رمضان بازاروں کامعائنہ کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنرنے ملت ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کے بازاروں کا دورہ کرکے پھلوں،سبزیوں،گوشت،کریانہ سمیت دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوں،معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا اور کہا کہ ڈیوٹی انچارجز سٹالز پر بار بار چکر لگا کر کوالٹی چیک کریں۔انہوں نے سستی چینی اور آٹے کی فروخت کے عمل کا بھی مشاہدہ،سیل ریکارڈ چیک کیا اور ناپ تول کے کنڈے درست حالت میں رکھنے کی تاکید کی۔ ڈپٹی کمشنر نے خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے بھی گفتگو کی اور ان سے بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاءکے معیار اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا جس پر صارفین نے کامیاب رمضان بازاروں کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes