چینی صدر 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزارت خا رجہ

Published on September 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن ینگ نے اعلان کیا ہے کہ صدر شی جن پھنگ 22 اور 23 ستمبر کو ہانگ چو میں 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور تقریب میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کے لیے استقبالیہ ضیافت اور دوطرفہ سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والے غیر ملکی رہنماؤں میں کمبوڈیا، شام، کویت، نیپال، تیمور لیسٹے، کوریا، ملائیشیا،برونائی دارالسلام ،قطر، اردن، تھائی لینڈ اور کرغزستان سمیت دیگر ممالک کے رہنما اور اعلی اہلکار شامل ہیں۔چینی میڈ یا نے بتا یا کہ پا کستان کا ایک بڑا وفد بھی ایشین گیمز کی افتتا حی تقر یب میں شر کت کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题