اوکاڑہ ،پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع بھر کے مختلف سکولز میں سمینار

Published on April 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں سمینار منعقد کیے گئے سیمینارز سے اساتذہ اور طلبا نے تقاریر کے ذریعے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ۔اساتذہ نے تقاریر میں پاک فوج کی اہمیت اور قربانیوں کو اجاگر کیااور کہا کہ پاک فوج ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے ، بقائے پاکستان کے لیے ہماری فوج بے مثال اور مثبت کردار نبھا رہی ہے ،ملک پاکستان میں پاک فوج ہر لحاظ سے پاکستانی عوام کی مدد کے لیے پیش پیش رہی ہے،آج چند ناقدین اپنے مفادات کے لیے پاک فوج اور عوام کے درمیان خلا پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،پاکستان کی باشعور عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جب ملک مشکل حالات میں ہوا تو پاک فوج نے ہی وہاں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور عوام کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کی، قدرتی آفات میں بھی عوام کی فلاح کیلئے افواج پاکستان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes