آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی آرٹسٹ کو آکسیجن فراہم کرنے کے مترادف ہے اشفاق کاظمی

Published on March 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

فلم ٹی وی ڈائریکٹر،رائٹر،شاعر و جرنلسٹ اشفاق کاظمی کوشوبز خدمات پہ ایوارڈ سے نوازاگیا
لاہور(یواین پی)معروف فلم ٹی وی ڈائریکٹر،رائٹر،شاعر و جرنلسٹ سید اشفاق احمد کاظمی کو شوبز کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پہ ایوارڈ دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیروز والا پریس کلب کی جانب سے معروف فلم ٹی وی ڈائریکٹر،رائٹر،شاعر و جرنلسٹ سید اشفاق احمد کاظمی کو فلم اور ٹی وی کے لئے گراں قدر خدمات دینے پہ برائے سال 2019,2020ایوارڈ دیا گیا اس موقع پہ یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے اشفاق کاظمی نے بتایا کہ شوبز سے منسلک افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے ایسے ایوارڈز دینا وقت کی ضرورت ہیں کیونکہ جب شوبز سے منسلک افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تو ان کے فن میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی آرٹسٹ کو آکسیجن فراہم کرنے کے مترادف ہے فیروز والا پریس کلب کا ممنون ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور ایوارڈ سے نوازا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes