ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت انیس جون تک ملتوی

Published on June 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی فیملی کیخلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت مریم نواز کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث 19 جون تک ملتوی کردی جبکہ نوازشریف کی جانب سے جہانگیر جدون نے وکالت نامہ عدالت میں پیش کرا دیا،نوازشریف اورمریم نوازحاضری سے استثنیٰ کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی،مریم نواز کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہ ہوئے، معاون وکیل نے کہا کہ امجدپرویز کی طبیعت خراب ہے آج پیش نہیں ہو سکتے ۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کے وکلا کیس نہیں لڑ سکتے ،ملزمان سے کہیں خود کیس لڑ لیں،اپنی مرضی کا وقت لے کر کہتے ہیں آج طبیعت خراب ہے ۔عدالت نے سماعت 19 جون تک ملتوی کرتے ہوئے امجد پرویز کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کردی،دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جہانگیر جدون نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرادیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes