افغانستان دنیا کا واحد ملک جہاں آج بروز اتوار کو عید الفطر منائی جارہی ہے

Published on May 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

کابل (یواین پی) دنیا کا واحد اسلامی ملک جہاں آج بروز اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وہ تمام ممالک جہاں 30 اپریل بروز ہفتہ کو رمضان المبارک کا 29 واں روزہ تھا، ان ممالک کی اکثریت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ تاہم افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں شوال کا چاند نظر آگیا۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں شوال کا چاند 30 اپریل بروز ہفتہ کو نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، جس کے بعد پاکستان کے اس پڑوسی ملک میں آج بروز اتوار یکم مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔ دوسری جانب تمام خلیجی ممالک نے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

میڈیا کے مطابق ہفتہ 30 اپریل کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان میں شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog