پٹرولیم مصنوعات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے رانا نثار ڑاٹھ

Published on January 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

سندر شریف(یواین پی) پی ٹی آئی رہنماء پی پی حلقہ164کے امیدوار رانا نثار ڑاٹھ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر کے مریم کی آمد پر سلامی امپورٹڈ حکومت انتشار کا شکار جبکہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافے کا اعلان کرکے ملک میں مہنگائی کا سونامی برپا کردیا پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ نااہل حکمر انوں نے 76سالہ یکمشت 35روپے کے اضافہ ریکارڈ توڑ دیا ہے امپورٹڈ حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا کوئی ادراک نہیں پٹرولیم مصنوعات میں 35روپے کا اضافہ آمدرفت کے کرائیوں ضروریات زندگی کی ہر اشیاء میں 35فیصد اضافہ ہونے سے عوام کو زندہ در گور کر دیا گیا، پی ٹی آئی مظلوم عوام کی آواز بن کر احتجاج اور ریلیاں کا اجرا کرے گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes