شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ٹی ایم اے جھنگ کا عملہ خاموش تماشائی عوام پریشان حال

Published on May 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

sh
جھنگ(شفقت سیال) ٹی ایم اے جھنگ کے نااہل عملے کی وجے سے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ٹی ایم اے جھنگ کا عملہ خاموش تماشائی عوام پریشان حال۔حکام بالا نوٹس لیے عوامی مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے جھنگ کو لا تعداد مرتبہ جا کر بتایا کہ میلا د چوک جھنگ سٹی سے سٹی ہسپتال ۔نور شاہ بازار ۔ریل بازار ۔باب عمر گیٹ ۔شریں چوک ۔گندانالہ ۔موتیا مسجد ۔جھنگ صدر میں ریل بازار ۔شہید روڈ ۔کچہ کوٹ روڈ۔پکہ کوٹ روڈ ایوب چوک ۔کھیتانوالہ بازار ۔لوہارنوالہ بازار۔دھجی روڈ ۔فیصل آباد روڈ ۔بھکر روڈ ۔فوار چوک تا شیشن چوک ۔وغیرہ میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہیں مگر ماصوف عملہ ہر بار کہتا ہے کہ کل آجانا ہم کل چلے گئے اور نا جائز تجاوزات ختم کردے گئے مگر افسوس صد افسوس کہ آ ج تک کسی نے کچھ نہیں کیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر بھر میں ٹی ایم اے کے عملے کی وجہ سے ناجائز تجاوزات عروج پر ہے ۔جبکہ عوام پریشان حال سکول آنے جانے والے بچے پریشان ۔عوامی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر سے ناجائز تجاوزات ختم کی جائے اور اس نااہل عملے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔یاد رہے کہ کئی مرتبہ اخبارات میں خبریں بھی لگی لیکن ان لوگوں نے کوئی کام نہیں کیا ۔بلکہ ان کے الفاظ ہوتے ہے کہ کیا ہو گیا کہ خبرلگ جانے سے کیا ہوتا ہے جاؤ جس سے جو ہوتا ہے کرلو

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题