برفباری اور بارش سے ملک بھر میں تباہی، مختلف حادثات میں 34 افراد جاں بحق

Published on January 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

کوئٹہ: (یو این پی) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور برف باری نے تباہی مچا دی ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں 34 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں اور برف باری کے باعث تین روز میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے، ان میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں ہونے والی حالیہ بارش اور برفباری کے نتیجے میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گی ہے۔ تاحال کئی قومی شاہراہیں برف جم جانے کے باعث بند پڑی ہیں۔کوئٹہ میں گذشتہ دو روز کے دوران ہونے والی برفباری سے درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے کے باعث کیسکو کے 20 فیڈر ٹریپ کر گئے جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقوں میں تاحال بجلی کی سپلائی معطل ہے۔رہی سہی کسر گیس پریشر میں کمی نے پوری کر دی، بعض علاقوں میں گیس کا نام ونشان ہی نہیں ہے جو شہریوں کے لئے شدید سردی میں اذیت سے کم نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8 تک پہنچ چکا ہے۔ صوبے کے اکثر علاقوں میں سردی کی لہر ایک ہفتے تک جاری رہے گی جس کی وکجہ سے درجہ حرارت منفی 13 تک پہنچنے کا امکان ہے لہذا شہری سردی سے بچاؤ کے اپنا بندوبست کرلیں۔حادثات کے پیش نظر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نوکنڈی میں ماشکیل کے قریب بھگ ایریا میں انتظامیہ اور ایف سی نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بارشوں کے باعث دلدل میں پھنسے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes