ضلع میں آئندہ انسداد پولیو مہم 5کی بجائے 7 روز پر محیط ہوگی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد

Published on May 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں آئندہ انسداد پولیو مہم 5کی بجائے 7 روز پر محیط ہوگی جو 23 سے 29مئی تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے13 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 4869 ٹیمیں ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رندبھی موجود تھے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد نے مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔یونیسف کی نمائندہ ڈاکٹر نعیمہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم بھٹی اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گزشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ سٹاف اپنی ذمہ داریاں کماحقہ پوری کریں اوردوران مہم والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری برقرار رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں جذبے سے فرائض انجام دیئے جائیں اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔سی ای او نے بتایا کہ مہم کے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں اور آئندہ سے انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ کی ہوگی جس کا مقصدسو فیصداہداف کا حصول ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes