متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرا دیا گیا

Published on November 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

تقریب میں اسرائیلی قومی ترانہ بھی بجایا گیا
ابوظہبی(یو این پی) متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار صدارتی محل میں اسرائیل کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تعینات اسرائیل کے پہلے سفیر عامر ہائیک کی آمد پر صدارتی محل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدارتی گارڈز نے اسرائیلی سفیر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔اس موقع پر صدارتی محل میں اسرائیل کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی اور امارات کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرایا گیا۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے حکام بھی موجود تھے۔متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی نے بھی امارات میں اپنی شاخ کا افتتاح کردیا ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ان کے مشیر اور داماد کی ثالثی کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 5 ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں۔متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل میں اپنا سفارتی دفتر کھول لیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes