سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ہیرو تھے محترمہ بلقیس راجہ

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

سیری(یو این پی) سیاسی وسماجی رہنما محترمہ بلقیس راجہ نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی پہلی برسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ سردار سکندر حیات خان ایک عظیم سیاسی لیڈر تھےسردار سکندر حیات خان ایک ہمہ جہت شخصیت تھے وہ ریاست کے اندر ایک معمار کی حیثیت رکھتے تھے سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ہیرو تھے وہ ریاست کا ایک قیمتی اثاثہ تھے سردار سکندر حیات خان جیسے عظیم لوگ کسی ملک یا ریاست میں صدیوں بعد پیدا ہوتے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی قومی و ملی خدمات پر ہم انہوں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی خدمات ناقابل فراموش فراموش ہیں وہ اعلی صلاحیتوں کے مالک تھے سردار سکندر حیات خان کی تحریک آزادی اور آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے لئے لازوال خدمات وہ آزاد کشمیر میں وضع داری کی سیاست کے علمبردار تھے دعا ہے کہ آللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes