عظیم احمد طارق شہید انقلاب کی 29 برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Published on May 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ضلع ٹھٹھ کے زیر اہتمام شیخ عبدالمجید سندہی کالونی مارکیٹ دہابیجی میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ و کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت کے تحت بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید انقلاب کی 29 برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اور ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتح خوانی بھی کی گئی. تقریب میں ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد عیسٰی جوکھیو، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور مختلف ٹاؤنز و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی. اس موقع پر تمام ساتھیوں نے خصوصی دعائیں کی کہ اللہ تعالیٰ بانی چیئرمین جناب عظیم احمد طارق شہید کی مغفرت، بلند درجات اور اعلیٰ مقام عطا فرمائے. بعد ازیں ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد عیسٰی جوکھیو نے تقریب میں موجود ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم احمد طارق شہید اس خطے کے ایک عظیم انسان، دانشور، ادیب، استاد، سچے، بہادر، سیاسی دور اندیشی سوچ رکھنے اور انتہائی پیار محبت شفقت دینے والے ایک بے مثال نامور شخصیت کے مالک تھے. ان کی پارٹی کیلئے دی ہوئی لازوال اور بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا اور یاد کیا جائے گا اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کا سفر تمام کارکنان کیلئے ایک مشعل راہ اور مثال ھے. ان کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ان کے مقصد و منشور کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题